• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ہاک آئی ریڈار طیارے تعینات کردیئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی حملوں میں "تھاڈ" (THAAD) اورارلی وارننگ نیٹ ورک سسٹم کی تباہی کے بعد امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں E-2Dہاک آئی ریڈار طیارے تعینات کر دیے۔اطلاعات کے مطابق امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم پانچ قبل از وقت وارننگ دینے والے طیارے تعینات کر رہا ہے۔ یہ اقدام اس صورتحال کو بحال کرنے کی ایک ہنگامی کوشش ہے جو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی، جن میں ریجنل ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے زمینی ریڈار سسٹمز کو نقصان پہنچا تھا۔
اہم خبریں سے مزید