• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے حملوں کے بعد کیا دبئی کا مستقبل خطرے میں ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے حملوں کے بعدکیا دبئی کا مستقبل خطرے میں ہے؟ حفاظت کا تصور بری طرح متاثر، 1,500 سے زائد ڈرون اور 260 بیلسٹک میزائلز شہر کے اوپر دیکھے گئے۔ بیرونی کارکنوں وسرمایہ کاروں کا ہجرت پر غور ، غیر ملکی انحصار اور وقتی ویزے شہریوں کو غیر مستقل بناتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی جو خلیج فارس کے قریب واقع ہے، ایران کے حملوں کے بعد اب محفوظ نہیں رہا۔ 28 فروری سے جاری حملوں میں 260 سے زائد بیلسٹک میزائلز اور 1,500 سے زیادہ ڈرونز دیکھے گئے، جن میں بیشتر روکے گئے، لیکن دھماکوں کی آواز شہر کا حصہ بن گئی۔ بینکوں نے عملے کو دفتر نہ آنے کی ہدایت دی اور لوگ زیر زمین پارکنگ یا محفوظ مقامات پر پناہ لینے لگے۔
اہم خبریں سے مزید