کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت حملوں کے باوجود سخت گیر ومضبوط ہے،فضائی حملوں کے دو ہفتے بعد بھی حکومت قائم، حکومت کمزور مگر سخت گیر انداز میں تبدیل، اسلامی انقلابی گارڈ فورسز کا کنٹرول بڑھ گیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوری تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔