کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی مارکیٹس جنگ کے باعث تیل قیمتوں اور افغان تنازع سے دباؤ میں، ڈالر بانڈز تین سال کی سب سے بڑی ماہانہ کمی پر گامزن، یورو بانڈز سرمایہ کاروں کو 5 فیصد نقصان ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تنازعات اور عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پیچیدگی کا شکار ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ڈالر بانڈز تین سال میں سب سے بڑی ماہانہ کمی کی جانب گامزن ہیں، جس کی وجہ ایران جنگ کے باعث تیل کی بڑھتی قیمتیں اور افغانستان کے ساتھ تنازع ہے۔