اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال کےپہلے7 ماہ میں معاشی سرگرمیوں میں زبردست تیزی رہی۔جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر جنوری دو ہزار چھبیس کےدوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصدکااضافہ ہواجبکہ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر بارہ فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار دس اعشاریہ پانچ چار فیصد بڑھ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی, ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکرجنوری دوہزار چھبیس کے دوران گاڑیوں کی پیداوارمیں سب سے زیادہ سڑسٹھ اعشاریہ تین آٹھ فیصد کااضافہ ہوا۔