کراچی (نیوز ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔فیفا کا فیصلہ سامنے آنے پر ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔