• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، تھانہ بکاخیل اور چوکی فتح خیل پر دہشت گردانہ حملہ ناکام

اسلام آباد (این این آئی) تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل پر علی الصبح فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے دونوں حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوگئے۔ تھانہ بکا خیل پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 45 منٹ جبکہ چوکی فتح خیل پرایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو۔ پولیس اورسکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید