اسلام آباد ( طاہر خلیل، تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نےمنی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہےا ور سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیاگیا ہے، یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ووزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔