• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30اپریل کو شاہراہ بھٹو ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ30اپریل کو شاہراہ بھٹو ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ وہ منگل کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرِ اہتمام ای وی بس کے نئے روٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جو گلشن معمار سے ٹاور تک چلائی جائے گی۔ تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ گلشن معمار میں 20 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔سینئر وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے، ملک اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، ہماری افواج بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں، کسی کو جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے! کراچی میں میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید