• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے اقوام متحدہ کو اپنے ہاتھوں سے زخمی کر دیا، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کو اپنے ہاتھوں سے زخمی کر دیا،غزہ میں جتنا ویٹو امریکہ نے ان دو سالوں میں کیا ہے شاید اقوام متحدہ کی تاریخ میں نہیں ہوا ہوگا۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور سابق سفیر نغمانہ ہاشمی جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغا ز میں میزبان حامد میرنے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں عالمی قوانین کی کیا اہمیت رہ گئی ہے اور اقوام متحدہ بھی مکمل طور پر کاغذی شیر بن گیا ہے۔ اس وقت جو صورتحال ہے اُس میں عالمی قوانین ختم ہونے کے مترادف ہے امریکہ اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں اس ضمن میں افغان طالبان کو دوحہ معاہدے کی پاسداری پر کون راضی کرے؟ فرانسیسی مصنف بھارت میں دلت خواتین سے متعلق ڈاکیومنٹری بنانے گئے تو انہیں گرفتار کر کے گورک پور کی جیل میں ڈال دیا گیا انہوں نے اپنی کتاب کا نام بھی اسی پر لکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید