• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن، ماہانہ ریکوری میں 60 کروڑ روپے کی کمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کی ماہانہ ریکوری 2ارب 60کروڑ روپے سے گرکر ایک ارب 99کروڑ پر آگئی بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے پرائیوٹ افسران سے ادارے میں کوئی خاص بہتری نہ آسکی بلکہ ادارے پر بھاری مالی بوجھ بن گئے ادارے کے 11 شعبوں میں پرائیوٹ افسران کو ہیڈ بنایاگیا ہےتا کہ کارکردگی کو مذید بہتر کیا جا سکے ذرائع نے گذشتہ ماہ فروری 2026ء میں ریکوری میں60 کروڑ روپے کی بڑی کمی کا انکشاف کیا ہے، اس طرح ادارے میں شروع کیا گیا اصلاحاتی منصوبہ ناکامی کا شکار دھکائی دیتاہےواٹر کارپوریشن میں اب تک بھاری تنخواہوں اور مراعات پر 11 پرائیوٹ افسران تعینات کئے جاچکے ہیں جس میں چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر،چیف انٹرنل آڈیٹر،سیکریٹری بورڈ،چیف فنانشل آفیسر،چیف کمرشل آفیسر،چیف اسٹریٹیجک آفیسر، جیوگرافک ا نفارمیشن سسٹم اسپیشلسٹ،ہائیڈرولک موڈیلرآفیسر،چیف ہیومن ریسورسز آفیسر،چیف ٹرانسپورٹ آفیسراور ہیڈ آف کوآپریٹ کمیونیکیشن آفیسر شامل ہیں جنہیں ماہانہ سوا کروڑ روپے سے زائد تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں،مذکورہ افسران کی تعیناتی کا مقصد ادارے میں اصلاحات کا عمل تیز کرنا اور ادارے کی بہتری کیلئے اقدام کرنا تھا لیکن مذکورہ افسران ادارے کی بہتری کے بجائے ادارے پر بھاری مالی بوجھ بن کر رہ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید