کراچی (اسد ابن حسن) سات برس سے پاکستان سے مفرور ملزم آسٹریلیا سے کراچی ایئرپورٹ آمد پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو کمرشل بینک سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم میر محمد عبداللہ غیر ملکی پروازUL183سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا اور جب وہ امیگریشن پر پہنچا تو اس کا نام آئی بی ایم ایس کی لسٹ پر ہٹ ہوا اور معلوم ہوا کہ وہ کمرشل بینک سرکل کے مقدمہ نمبر 9/19 میں نامزد تھا اور سات سال سے مفرور تھا۔