• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا ایران کشیدگی کے دوران 500 گولڈن ویزہ ہولڈرز کی واپسی کا انتظام

کراچی (نیوز ڈیسک) امارات کا ایران کشیدگی کے دوران 500 گولڈن ویزہ ہولڈرز کی واپسی کا انتظام، وزارتِ خارجہ کی فوری واپسی اور متبادل رہائش فراہمی، حملوں کے بعد سرمایہ کاروں کی محفوظ واپسی ترجیح قرار دی گئی، فاکس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 500 گولڈن ویزہ ہولڈرز اور رہائشیوں کو ملک سے باہر سے واپس بلانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر واپسی کے انتظامات اور متبادل رہائش کی سہولیات فراہم کیں، تاکہ مقیم شہری اور سرمایہ کار محفوظ رہ سکیں۔ گولڈن ویزہ ہولڈرز وہ افراد ہیں جو ملک میں کم از کم 545,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کے عوض 10 سال کے ویزے کے اہل ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، موجودہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ موبیلیٹی اور متبادل راستوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید