کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور نے کوئٹہ زونل آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر بلوچستان زون محمد بہرام خان نے ڈی جی کو زون کی مجموعی کارکردگی، جاری تعمیراتی کاموں اور مختلف آپریشنل اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی نے بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصاً حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں زون کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔