اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے 2افسران کو بدانتظامی کے الزامات تحت ملازمت سے معطل کر دیا اور انکوائری شروع کر دی ، جن افسران کو ملازمت سے معطل کیا گیا ان میں ڈائر یکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ میں تعینات آپریز نگ افسر ساجد علی اور آپریز نگ افسرمدنی طارق میاں شامل ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسران رولز تحت تادیبی کارروائی مکمل ہونے تک ملازمت سے معطل رہیں گے ۔