راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ فیملی کا اصل مسئلہ عمران خان کا علاج ہے،سرکاری رپورٹ کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،ہم سرکاری ڈاکٹروں پر یقین نہیں کرتے ،بانی کو جان کر جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھ ضائع ہو جائے،یہ مجرمانہ عمل ہے،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک ایسی رپورٹ منظور کی ،کیا اسکو میڈیکل رپورٹ کہتے ہیں ،ہائیکورٹ میں جج اچھے تھے،جنھوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے اچھے سوال کئے،ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ بانی کو ہسپتال لے جانے سے امن وامان کی صورت حال خراب ہو گی ،یہ کس قسم کا بہانہ بنایا یہ ماننے والی بات ہے، انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے فیصلہ کہیں اور سے لکھا ہوا آیا ،چیف کمشنر انہی دو نامعلوم ڈاکٹروں کا بورڈ بنائیں گے جن کو ہم جانتے نہیں ،چیف کمشنرمحسن نقوی کے نیچے کام کرتے ہیں۔