راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ملاقات کروا دی گئی ،آنکھ کی بہتری سے متعلق بات چیت،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو دونوں میاں بیوی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً آدھ گھنٹہ تک جاری رہی ،دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو اپنے اپنے سیل میں بھجوادیاگیا۔