اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین ) سپریم کورٹ نے فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں میں پانچ سالہ بچیʼʼفضا ء نورʼʼ کے دن دیہاڑے اغواء اور بدترین ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل کے، مجرم عبدالرزاق کی دو دفعہ سزائے موت اور 30لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم کی سزائیں برقراررکھیں ، اور قرار دیا کہ ایسے سنگین جرم میں ملوث مجرم کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی معاشرہ کے لیے خطرہ ہے،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میںج سٹس صلاح الدین پنہور اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے18فروری2026 کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی ، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 صفحات پر مشتمل یہ تحریری فیصلہ قلمبند کیا ،یاد رہے کہ 2جولائی 2018کومجرم عبدالرزاق نے مظفر کالونی فیصل آباد سے پانچ سالہ بچیʼʼفضا ء نورʼʼ کو گھر کے قریب واقع ایک دکان کے پاس سے اغواء کرکے اس کا ریپ کرنے کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔