کراچی (افضل ندیم ڈوگر)دبئی ایئرپورٹ بندش، ٹوکیو کی پرواز 21 گھنٹے کراچی میں موجود، عملہ اور 105 مسافر ہوٹل منتقل، بھارتی سمیت 8 مسافروں کا ٹرانزٹ میں قیام، ہسپانوی مسافروں کو ان کے سفارت خانے کی درخواست پر ٹرانزٹ میں روکا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حملے سے دبئی ایئرپورٹ کی بندش کے باعث ٹوکیو سے دبئی کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارہ 21 گھنٹے سے زائد وقت تک کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا جبکہ مسافروں اور عملے کو ہوٹل منتقل کیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دبئی ایئرپورٹ پر حملہ ہوا تو ٹوکیو کے ہنیدہ ایئرپورٹ سے دبئی کی پرواز ای کے 313کو مسقط کے قریب سے کراچی موڑ دیا گیا۔