کراچی (نیوز ڈیسک) نئے ایرانی سپریم لیڈر سے متعلق متنازع دعویٰ، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر سوالات، ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ میں حیران کن معلومات دی گئیں۔ دعویٰ غیر مصدقہ، آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔ امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں یہ حساس دعویٰ کیاگیا ، تاہم یہ الزام نامعلوم ذرائع پر مبنی ہے اور اس کی کسی آزاد یا مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔