دوحہ(جنگ نیوز)قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ راس لفان میں حملہ کر کے ایران نے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ترکی کےوزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہاکہ ترکیہ ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ مشرق وسطیٰ تک پھیلانے سے بچنے کے لیے "دوستانہ" مشورہ دے رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک پر تہران کے حملے ناقابل قبول ہیں۔دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ اسرائیل اس جنگ کا اصل مجرم ہے لیکن ایران کی "تاریخی ذمہ داری" ہے کہ وہ علاقائی ممالک پر حملے نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ انقرہ واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان کے موقف کو سمجھا جا سکے، اور یہ کہ تنازع ختم کرنے کے لیے ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔