اسکاٹ لینڈ میں برطانوی نیول بیس میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص ایرانی اور عورت رومانیہ کی نکلی۔
اسکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق ایچ ایم نیول بیس کلائیڈ سے جمعرات کی شام کو 34 سالہ مرد اور 31 سالہ عورت کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے گرفتار جوڑے پر نیول بیس میں گھسنے کی کوشش کرنے کی فرد جرم عائد کر دی ہے اور اب اس جوڑے کو پیر کے روز ڈمبارٹن شیرف کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اس واقعے کے بارے میں رائل نیوی نے بتایا کہ 2 افراد نے نیو کلیئر بیس میں گھسنے کی ناکام کوشش کی، جوڑے نے زبرستی گھسنے کی کوشش نہیں کی بلکہ پہلے اجازت طلب کی تھی لیکن انکار کے تھوڑی دیر بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر دفاع جان ہیلی کے مطابق برطانیہ خطرے کی سطح کا جائزہ لے رہا ہے اور موجودہ سطح کے مطابق حملے کا امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ رائل نیوی کے اس بیس پر ایٹمی میزائل لے جانے کی صلاحیت والی وین گارڈ بیلسٹک میزائل آبدوز موجود ہوتی ہیں۔ یہ ایک طویل عرصے سے جنگ مخالفین کے مظاہروں کا مرکز بنی ہوئی ہے، اس بیس کے سامنے 1982ء سے ایک امن کیمپ بھی قائم ہے۔