• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: لوکل انتخابات میں سیاسی ہلچل، ریفارم پارٹی کا بڑی جماعتوں کو سخت چیلنج

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

برطانیہ میں لوکل کونسل انتخابات اور حالیہ ضمنی الیکشنز کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں ایک جانب انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں تو دوسری جانب غیر متوقع نتائج نے بڑی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ریفارم یوکے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ میں متعدد کونسلز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد دو علاقوں میں دوسرا میئر بھی حاصل کر لیا۔ 

اس پیش رفت کو برطانیہ کی روایتی دو جماعتی سیاست کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کنزرویٹو پارٹی، لیبر پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹس  کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ گرین پارٹی بھی کئی علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حالیہ نتائج کو مایوس کن قرار دیا، جبکہ نائجیل فارج نے اسے دو جماعتی سیاست کے خاتمے کی علامت قرار دیا ہے۔

خصوصاً نارتھ ویسٹ انگلینڈ سمیت کئی علاقوں میں سیاسی صورتحال غیر یقینی ہے، جہاں ماضی میں مختلف جماعتیں اقتدار میں آتی رہی ہیں اور اس بار بھی بڑے اپ سیٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید