• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز جیرالڈ آرفورڈ ایران جنگ سے نکل گیا، یونان آمد

سودا(اے ایف پی) مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کارروائیوں کا حصہ بننے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈگزشتہ روز کریٹ کے ایک بحری اڈے پر واپس پہنچ گیا ۔اس بحری جہاز نے فروری میں سودا خلیج سے خوراک، ایندھن اور گولہ بارود حاصل کیا تھا، جبکہ 12 مارچ کو جہاز پر لانڈری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، جس میں عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے تھے۔، اطلاعات کے مطابق سمندر میں قیام کے دوران جہاز کے ٹوائلٹ سسٹم میں بھی سنگین مسائل پیدا ہوئے، جن میں امریکی میڈیا نے بندش اور واش رومز کے باہر لمبی قطاروں کا ذکر کیا ہے۔رواں سال فروری کے آخر میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت میں بڑے اضافے کے بعد، جس میں فورڈ اور ایک اور طیارہ بردار جہازابراہام لنکن شامل تھے، امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی مہم شروع کی تھی۔ دونوں بحری جہاز، جن پر درجنوں طیاروں پر مشتمل فضائی ونگز موجود ہیں، ایران کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں، فورڈ کی واپسی سے خطے میں امریکی افواج کے لیے ایک خلا پیدا ہو جائے گا۔پین واشنگٹن میں عالمی پالیسی پروگراموں کے ڈائریکٹر ڈینیئل شنیڈرمین کا کہنا ہے کہ فورڈ کو کسی بھی اہم مدت کے لیے میدان سے ہٹانے کا مطلب جنگی کوششوں کے لیے امریکی مدد میں کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دفاع میں فورڈ کا کردار بہت اہم ہے، تاہم اگر اس کے ساتھ موجود دیگر بحری جہاز (جو فضائی دفاع کی کلیدی صلاحیتیں رکھتے ہیں) اسرائیل کے قریب ہی رہتے ہیں، تو اس کی روانگی کے فوری اثرات کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید