• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر میں ایران سے اظہارِ یکجہتی، شہریوں کی سونا، چاندی اور قیمتی اشیا کی عطیات

کراچی (نیوز ڈیسک) سری نگر میں ایران سے اظہارِ یکجہتی، شہریوں کی سونا، چاندی اور قیمتی اشیا کی عطیات، خومانی چوک میں جنگ بحران کے دوران عوام کا منفرد اقدام، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، تانبے کے برتن اور زمین پلاٹس تک عطیہ کیے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق سری نگر خومانی چوک میں مقامی لوگوں نے ایران کے خلاف خلیجی جنگ کے بحران کے دوران اظہارِ یکجہتی کے طور پر سونا، چاندی اور نقدی عطیات کی شکل میں جمع کروایا، تاکہ ایران کی حمایت کی جائے۔ مقامی افراد نے نہ صرف سونا اور چاندی بلکہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، ذاتی زیورات، تانبے کے برتن اور حتیٰ کہ زمین کے پلاٹس بھی عطیہ کیے۔
اہم خبریں سے مزید