اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پاکستان کی سابق سفیر برائے امریکہ ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ایک اہم پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ایران کے لیے واضح کامیابی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو روز کے دوران انتہائی مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مذاکرات کی روشنی میں انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ فوجی حملے پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیے جائیں، جبکہ مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے اپنے مختصر تبصرے میں کہا کہ “یہ ایران کے لیے ایک کامیابی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔