اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سوچنے کی ضرورت ہے آج ہم کہاں کھڑے ہیں ؟ 23 مارچ پاکستان کے قیام کے مقصد کی یاد دلاتا اور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو سب سے مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی جدوجہد میں ایک نہایت اہم قومی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنا کر پاکستان کو سب سے پہلے رکھیں۔ لیکن آج پاکستان کے 79 سال مکمل ہونے پر ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔