• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر کی فیس سے انکار

جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا کے صدرنےکہا ہے کہ انکا ملک صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی مستقل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر کی شمولیت کی فیس ادا نہیں کریگا، اور یہ کہ اگر کسی بھی معاہدے کی شرائط یا عملدرآمد قومی مفاد کیلئے خطرہ بنا توپیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ صدارتی یوٹیوب چینل پر شائع ہونے والے ایک بیان میں پرابوو سوبینتو نے کہا کہ جکارتہ نے اس اقدام کیلئے صرف امن مشن کے دستے بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم ایک ارب ڈالر کا تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے قطعی طور پر کوئی مالی وعدہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید