مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے، جو ایران کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کا امکان دیکھ رہے ہیں۔نتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "آئی ڈی ایف (اسرائیلی دفاعی افواج) اور امریکی فوج کی حاصل کردہ عظیم کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع موجود ہے، تاکہ جنگ کے اہداف کو ایک ایسے معاہدے کی صورت میں حاصل کیا جا سکے جو ہمارے اہم مفادات کا تحفظ کرے۔"