کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 43600روپے فی تولہ کی تاریخی کمی،چاندی کی قیمت بھی 800 روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 436 ڈالر کی کمی سے 4686 ڈالر سے کم ہو کر 4250 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے ہو گئی ہے ،ملکی تاریخ میں یہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ہے، پیر کو مقامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت بھی 800 روپے فی تولہ کی کمی سے 7684 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔