کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کا کہا ہے زمینی حملے کی صورت میں پورے خلیج فارس میں بحری بارودی سرنگیں بچھا دیں گے، خبر رساں ادارہ ’’فارس‘‘ کے مطابق یہ بیان امریکی میرینز کے ایک دستے کے خطے میں ممکنہ آمد سے قبل جاری کیا گیا، امریکہ یا کوئی بھی فریق ایران کے ساحلوں یا جزائر پر زمینی حملہ کرتا ہے تو پورے خلیج فارس میں بحری بارودی سرنگیں بچھا دیں گے، ایران کی دفاعی کونسل کا کہنا ہے دشمن کی جانب سے ایران کے ساحلوں یا جزائر کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش، فطری طور پر اور قائم کردہ فوجی اصولوں کے مطابق، خلیج فارس اور ساحلی پٹی میں تمام رسائی راستوں کی کان کنی کا باعث بنے گی۔