• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، امارات نے جدید فضائی دفاع کی تعمیر میں 40 سال صرف کیے، رپورٹ

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) عرب امارات نے ایران جنگ کے لیے اپنے جدید فضائی دفاع کی تعمیر میں 40 سال صرف کیے۔ ایرانی میزائل و ڈرون حملے تھاڈاور PAC-3 سے ناکام بنائے،کثیر سطحی دفاعی نظام نے حملوں کا مؤثر جواب دیا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے جدید فضائی دفاع کو 40 سال کی محنت سے تیار کیا ہے، جس نے ملک کے شہری اور فوجی اہداف کو مؤثر طریقے سے محفوظ بنایا۔ وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملے جو ہفتے کے روز ہوئے، فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے نتیجے میں ناکارہ کیے گئے، جس سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ امارات نے مختلف ممالک سے جدید لڑاکا طیارے، تھاڈ، پیٹریاٹ PAC-3 میزائل، AIM-120 فضائی میزائل اور FS-LIDS سسٹم حاصل کیے ہیں، جبکہ 1986 میں ایران عراق جنگ کے دوران آئل پلیٹ فارمز پر ایرانی حملے کے بعد دفاعی تیاریوں کا آغاز ہوا۔
اہم خبریں سے مزید