• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور اسٹارمر کا رابطہ‘ ہرمز کی فوری بحالی پر تبادلہ خیال

لندن (نیوزڈیسک )امریکاکے صدرڈونلڈ ٹرمپ اوربرطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمرکا ٹیلی فونک رابطہ ‘آبنائے ہرمزکی فوری بحالی پر تبالہ خیال کیاگیا۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ کیئراسٹارمر اورصدر ٹرمپ نے اتوار کو ایک فون کال کے دوران آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو دوبارہ شروع کرنے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آبی گزرگاہ کی بندش سے عالمی معیشت پر پڑنے والے سنگین اثرات اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو دوبارہ بحال کرنے کی اشد ضرورت پر بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید