• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کو مطلوب 4 اشتہاری مجرم UAE میں گرفتار، پاکستان منتقل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کو مطلوب 4اشتہاری مجرموں کو یو اے ای میں گرفتار، پاکستان منتقل کر دیا گیا ، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل اور فراڈ کے مقدمے میں مطلوب 4 اشتہاری مجرموں کو یو اے ای سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیاگیا،گرفتار کئے گئے اشتہاریوں میں عبداللہ، عادل، محمد عدنان اور شاہ فیصل شامل ہیں جنہیں ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ لایاگیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ اشتہاری مجرموں کے خلاف قتل اور فراڈ کی دفعات کے تحت فیصل آباد اور سرگودھا میں مقدمے درج تھے،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے بعد ازاں چاروں ملزموں کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید