• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس دالوں کی درآمد میں کمی، چائے میں اضافہ

جڑانوالہ (آ ن لائن) دالوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چائے کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں دالوں کی درآمد پر 589.08ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.25فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمد پر 708.41ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مارچ میں دالوں کی درآمد کا حجم 51 . 94 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 83 . 82 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 92 . 70 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2025میں دالوں کی مجموعی درآمدات پر 891 . 98 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چائے کی درآمد پر 470 . 60 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 . 01 فیصد زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید