• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطے اور بات چیت کا عمل مکمل منقطع نہیں ہوا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ رابطے اور بات چیت کا عمل مکمل منقطع نہیں ہوا۔بیک ڈور ڈپلومیسی اور فعال سفارتکاری کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمان کو بھی سفارتی چینل میں شامل کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ"میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ میرے خیال سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایران کی جانب سے امریکا کیساتھ براہ راست بیٹھنے کی بجائے مختلف ممالک کیساتھ مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان ،عمان اور اب روس جیسے ممالک شامل ہیں اور یہ سفارتی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ بیک ڈور ڈپلومیسی اور فعال سفارتکاری کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ رابطے اور بات چیت کا عمل مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا۔ امریکا کی جانب سے سیز فائر میں توسیع کی گئی تاہم جب یہ واضح ہوا کہ ایرانی وفد امریکی وفد کیساتھ براہ راست بیٹھنے پر آمادہ نہیں ہوا تو امریکی وفد نے پاکستان کا مجوزہ دورہ موخر کردیا اور اس وقت ایران محتاط اور مرحلہ وار انداز میں سفارتی پیش رفت کررہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ایران جب چاہے براہ راست مذاکرات کیلئے رابطہ کرسکتا ہے اور اسی دوران امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈمارشل اور وزیراعظم اس پورے سفارتی عمل میں ایک موثر اور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید