• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)لورالائی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا میگنٹ بم اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے مخالفین کو نشانہ بنانے والے گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کو اسلحہ کی سپلائی میں بھی ملوث ہے 21مخالفین کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ملزمان سی ٹی ڈی کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں ۔لورالائی پولیس ذرائع کے مطابق لورالائی سٹی پولیس کےایگل اسکوارڈ کے جوان گزشتہ روز تھانے کے قریب ہی معمول کی گشت کر رہے تھے کہ سڑک کنارے ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو کھڑے دیکھ کر ان کی تلاشی لی تو ان سے اسلحہ اور بم برآمد ہوا جنہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان سید محمد لونی اور سعید افغانی نے بتایا کہ وہ اپنے چار مخالفین جو عدالت میں پیشی کیلئے گئے ہوئے ہیں ان کو میگنٹ بم کے ذریعے نشانے بنانے کیلئے انتظار کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید