• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، منیر اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم نے کہا ہے کہ بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، پورے عمل میں ہماری ثالثی کی کوششیں بہت اہم ہوگئی ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف نےکہا کہ فریقین کو معاملے کیحساسیت کا ادراک ہوچکا ہے۔ وہ جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ابتک ایران کی سیاسی و عسکری قیادت کوکامیابی کیساتھ نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ امریکا کی سیاسی و عسکری قیادت اس جنگ میں مکمل طور پر محفوظ رہی مگر ایسا لگتا ہے کہ امریکی قیادت کو خطرہ باہر سے نہیں بلکہ امریکا کے اندر سے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی شہری کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی مگر امریکی سیکریٹ سروس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث صدر ٹرمپ ایک ممکنہ حملے میں محفوظ رہے اور جب امریکی صدر سے اس حملے کے ممکنہ طور پر ایران سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اس واقعے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب پاکستان کی سفارت کاری اور ثالثی کی کوششوں کے باوجود امریکا اور ایران تنازع کا مستقل حل تاحال نظر نہیں آسکا ۔
اہم خبریں سے مزید