• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیرآباد اور جعفر آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) نصیرآباد و جعفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ بجلی اور پانی کا شدید بحران کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈیرہ مراد جمالی تمبو چھتر فلیجی نوتال بختیاراباد بھاگ اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور لانڈھی شریف گنداواہ جھل مگسی ودیگر علاقوں میں سخت اور شدید گرمی کی زد میں آگئے ہیں ۔ اتوار کو درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سارا دن گرم ہوائیں چلتی رہیں ۔ڈیرہ مراد جمالی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگی مفلوچ ہوکر رہ گئی بجلی کی طویل بندش سے کاروبار ٹھپ جبکہ عوام سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار ڈیرہ مراد جمالی سٹی شہر مین پینے کے پانی کا بدترین بحران شرقی اور غربی کے تمام وارڈز میں پانی کی سخت قلت لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں مذید اضافے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید