اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی سروس کے افسران کی گریڈ 22میں ترقیوں کیلئے آج 27 اپریل کو بلائے گئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کےملتوی ہونے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کی مکمل تیاری کرلی تاہم خطے کی صورتحال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصروفیات کی وجہ سے اس اجلاس کے التوا کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے 7۔ پولیس سروس کے 5۔ سیکر ٹر یٹ ، ان لینڈ ریونیو سروس اور انفار میشن گروپ کے ایک /ایک افسر کی گریڈ 22میں ترقی کا معاملہ زیر غورہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ، پینل وزیر اعظم آفس کوبھجوا دیے ۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم نے کرنی ہے ۔ یاد رہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا گزشتہ اجلاس مارچ 2025 میں منعقد ہوا تھا جس میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور فارن سروس کے مجموعی طورپر 36 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی تھی ۔ذرائع کے مطا بق پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے74افسران پینل میں شامل ہیں جن میں سر فہرست ارم بخاری۔ محمد اسد اسلم ماہنی۔ مس سمیراصمد۔لیفٹنٹ (ر) ساجد بلوچ۔ محمد مجتبی پراچہ ۔ کیپٹن(ر) محمد محمود۔جودت ایاز۔کیپٹن(ر) محمدآصف۔ سلمان مفتی۔ نشیتہ مریم محسن۔طارق وقار بخشی۔ احسن علی منگی۔ ارشد مجید مہمند۔ سید حسن نقوی۔ شہر یار تاج۔ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان ۔ محمد اقبال میمن ۔آ غا واصف عبا س۔عاصم اقبال ۔ندیم اسلم چوہدری۔شکیل قادر خان۔ فواد ہاشم ربانی اور عامر علی احمد شامل ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ21 کے36افسران پینل میں شامل ہیں۔ سر فہرست افسران میں انعام غنی۔ محمد عامر ذو الفقارخان۔ آصف سیف اللہ پراچہ ۔مظفر علی شیخ۔ جواد احمد ڈوگر۔ احمد اسحاق جہانگیر۔ فر حت علی جونیجو۔ اختر حیات۔سعد اختر۔ سلمان چوہدری۔ اللہ بخش عرف جا وید اختر۔ ضعیم اقبال شیخ۔محمد وصال فخر سلطان۔ذو الفقار حمید۔ڈاکٹر عثمان انور۔ محمد انکسار خان افغان۔محمد سعید۔ اورسہیل حبیب تاجک شامل ہیں۔سیکرٹریٹ گروپ کے جن افسروں کے نام پینل میں شامل ہیں ان میں عبد الستار کھوکھر۔ طارق رشید۔ عالیہ شاہد۔ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر۔ ڈاکٹر محمد طارق موج ۔ میر حسن نقوی۔ سمر احسان۔قمر سروسر عباسی ۔ سعد فاضل عباسی ۔ عالم زیب خان اور محمد ریاض الدین شامل ہیں۔