• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 2 الگ واقعات کے دوران دو شادی شدہ خواتین قتل

پشاور(نمائندہ پشاور) پشاور کے علاقے داؤد زئی اور بھانہ ماڑی میں الگ الگ واقعات کے دوران دوشادی شدہ خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ،دونوں واقعات میں خواتین اپنے ہی شوہروں کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جبکہ وارداتوں کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ تھانہ داؤدزئی پولیس کو مکمل شیر و نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس نے اپنی بہو اسماءزوجہ راحت گل کو 500روپے دےکر علاج معالجہ کےلئے ڈاکٹر کے پاس بھیجا، اس دوران جب وہ میوڑہ میں حکم خان کے اراضیات پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود اس کے شوہر راحت گل نے مبینہ طور پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ت ۔ اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو فیصل نے رپورٹ درج کرائی کہ کوٹلہ محسن خان محلہ پراچ گان میں 37سالہ انم کو اپنے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ملزم سرفراز نے غیرت کے نام پر فائر کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھی کرکے کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید