اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی عمران کے پمز میں کئے گئے خفیہ طبی معائنے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور زور دیا کہ کسی بھی سابق وزیر اعظم کے طبی معائنے یا علاج کو مکمل شفافیت کے ساتھ ،قابل اعتماد و آزاد طبی ماہرین کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس طریقہ کار کو کسی صورت قبول نہیں کرتی جس انداز میں طبی عمل انجام دیا گیا،شفافیت کے فقدان نے نہ صرف پارٹی کے خدشات میں اضافہ کیا ہے بلکہ عوام میں بھی عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں مناسب علاج فراہم کیا جا سکے۔