• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بیان، پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آئینہ دار

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر ٹرمپ کا ایران پر ملٹری اسٹرائیکس کو روکنے کا حالیہ بیان - پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آئینہ دار،پاکستان نے ترکیہ اور مصر کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران تینوں ممالک نے امریکہ اور ایران کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے ذریعے بیک چینل سفارتکاری کو فعال رکھا، جس کا مقصد ممکنہ تنازع کو روکنا اور حالات کو قابو میں رکھنا ہے۔پاکستان کی جانب سے یہ سفارتی کوششیں وزیراعظم شہباز شریف کی فعال قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اسٹریٹجک سطح پر engagements کا مظہر ہیں، جن کا محور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مربوط کاوشیں اس بات کی عکاس ہیں کہ اہم علاقائی طاقتیں تصادم کے بجائے مذاکرات اور مفاہمت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان کی بہترین ڈپلومیسی کو مختلف حلقوں کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان نے اس کشیدگی کے دوران حالات کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن اور تعمیری خارجہ پالیسی اختیار کی اور تمام اہم شراکت داروں سے مثبت روابط کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید