کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی تیل آمدنی کم کرنے کے لیے یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، یوکرین کا پریمورسک آئل ٹرمینل پر بڑا ڈرون حملہ، تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی، 249 سے زائد ڈرونز کا مشترکہ آپریشن، روسی توانائی انفراسٹرکچر نشانے پر، روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے 283 یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے۔ جنگی فنڈنگ روکنے کی حکمت عملی۔۔۔ پریمورسک پورٹ نشانے پر، روسی معیشت کو دباؤ میں لانے کے لیے توانائی انفراسٹرکچر پر وار، یورپین بزنس میگزین کے مطابق یوکرین نے رات بھر جاری رہنے والے ایک مشترکہ آپریشن میں 249 سے زائد ڈرونز کے ذریعے روس کے اہم تیل مرکز، پریمورسک آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بڑے آئل ٹینکس میں آگ بھڑک اٹھی اور تیل کی لوڈنگ و ایکسپورٹ عارضی طور پر معطل ہو گئی، یوکرین نے روس کے سب سے بڑے بالٹک آئل ایکسپورٹ ہب، پریمورسک کی بندرگاہ پر حملہ کیا، جہاں ایک فیول ٹینک کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔