کراچی (نیوز ڈیسک)’’آپ فارغ ہیں‘‘ ،ایرانی فوجی ترجمان کا ٹرمپ پر طنزیہ حملہ، ذلفقاری نے امریکی صدر کو ویڈیو میں مذاق کا نشانہ بنایا، جملہYou are fired ٹرمپ کے شوز سے مشہور ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذلفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ فارغ ہیں‘‘، ویڈیو پیغام میں ذلفقاری نے مزید کہا کہ یہ جملہ آپ کے لیے پہچانا ہوا ہوگا، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ، اس جملے کا حوالہ ٹرمپ کے مشہور رئیلٹی شو ’دی اپرنٹس‘ سے لیا گیا ہے، ذلفقاری خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان ہیں جو اسلامی انقلاب گارڈ کور اور ایرانی باقاعدہ افواج کے درمیان آپریشنز کو ہم آہنگ کرتے ہیں، اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے ٹرمپ کے سوشل میڈیا طرز بیان پر بھی طنز کیا۔