کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ آف مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ نے سندھ کے دو اضلاع، سکھر اور خیرپور کے علاقوں میں کھدائی سے حاصل ہونے والی معدنیات کی رائلٹی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر کی معدنیات کے لیے ابتدائی مخصوص قیمت 15 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار روپے جبکہ خیرپور کی معدنیات کی کھدائی کی رائلٹی کی مخصوص قیمت 12 کروڑ 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ٹھیکے کی کچھ اہم شرائط بھی ہیں۔ جیساکہ نیلامی کا ایریا متعلقہ ضلع/ڈویژن کا مکمل علاقہ کور کرے گا۔ ما سوائے وہ علاقہ جن کی لیز/لائسنسز منظور کیے جا چکے ہیں یا حکومت کی جانب سے ریزرو ہیں یا انہیں کھدائی/معدنیات نکالنے کی لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ وہ علاقے جن پر کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے یا خود مختار ادارے کے سلسلے میں بعدازاں کوئی اعتراض اٹھائے گئے ہوں۔ وہ علاقے جو کسی عدالت/عدالتی قانون میں اس سلسلے میں کسی مقدمے یا معاملے میں ملوث ہوں۔