اسلام آ باد (رانا غلام قادر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس شوری کا دور وزہ اجلاس چار اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملہ سے پید اہونے والی خطے کی صورتحال‘ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ا ور ملک کی سیا سی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا۔اجلاس میں مستقبل کیلئے پارٹی کی حکمت عملی کی منظوری دی جا ئے گی۔