• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں یوم پاکستان ابوظبی اور دبئی میں پرچم کشائی کی تقریبات

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا، اس موقع پر ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصل خانے میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ابوظبی میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے قومی پرچم لہرایا اور حالیہ تنازعات میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعا کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لئے جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس مسئلے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔ دبئی میں قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل حسین محمد نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی یو اے ای معاشرے میں خدمات کو سراہا اور موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید