• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود شکیل کیلئے پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن زیادہ اہم کیوں ہے؟

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل — جنگ فوٹو
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل — جنگ فوٹو 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کر ون ڈے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔

سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایڈیشن میں اچھی پرفارمنس رہی، اب نئے سرے سے شروع کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مرتبہ پھر اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ سیزن بڑا اہم ہے، آگے ون ڈے ورلڈ کپ آ رہا ہے، میں اچھا پرفارم کروں گا تاکہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے مزید کہا کہ نئے فاسٹ بولرز کا یونٹ ہے کوشش ہو گی کہ اچھا کمبی نیشن بنا لیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا جوش و جذبہ رہے گا، فینز کی وجہ سے جوش بڑھتا ہے، ان کو موقع نہیں مل رہا، ان سے کہیں گے گھر میں دیکھیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ 8 ٹیمز کھیل رہی ہیں، تو مقابلہ زیادہ ہو گا، ایڈیشن کے اختتام پر ہی پتہ چلے گا کہ کیا چیزیں اچھی رہیں اور کیا نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید