پشاور زلمی کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تیاری اچھی جا رہی ہے۔
لاہور میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروفیشنل پلیئر ہوں اس لیے پاکستان ٹیم کے لیے ہی کھیلنے کا سوچتا ہوں اور میں بہترین آل راؤنڈر رہنا چاہتا ہوں تاکہ قومی ٹیم میں واپسی ہو۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی پانچ ٹیموں کی جانب سے کھیل چکا ہوں، ہر فرنچائز پروفیشنل کام کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مائیک ہیسن سے کوئی رابطہ نہیں ہے، پرفارم کروں گا تو سب کو نظر آ جائے گا، پرفارمنس چھپتی نہیں ہے، میں نے فٹنس کے ساتھ تکنیک پر بھی کام کیا ہے۔
افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ پشاور کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اسٹیڈیم بھرا ہوتا تھا اور تماشائیوں کے بغیر انجوائے نہیں ہوتا لیکن اب جو ہے وہ ہے۔